دنیا

عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ آج  سنائے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق کیس کا فیصلہ شام 6 بجے سنایا جائے گا، فیصلہ سننے کے لیے پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں دی ہیگ پہنچ …

Read More »

امریکا کا پاک بھارت کرتار پور راہداری منصوبے کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکا نے کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاک بھارت کرتارپور راہداری منصوبے …

Read More »

برطانیہ کے سابق سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا

امریکا میں تعینات سابق برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا۔ سابق برطانوی سفیر سر کم ڈاروچ کی لیک ہونے والی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما سے حسد میں ایران کے …

Read More »

ہوٹل پر خودکش حملے میں خاتون صحافی سمیت 26 افراد ہلاک

جنوبی صومالیہ کے شہر میں ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے خاتون صحافی سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں پورٹ پر واقع ہوٹل میں ایک خودکش بمبار بارود سے بھری گاڑی لے کر جاگھسا جب کہ ساتھ ہی مسلح …

Read More »

امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نےاستعفیٰ کیوں دیا؟

لندن:امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے ای میلز لیک ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم تھریسامے نے کم ڈارک کے مستعفی ہونے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ سفارتی ای میلز لیک ہونے پر برطانوی سفیر برائے امریکا عہدے سے مستعفی ہوگئے، کم ڈارک نے ٹرمپ انتظامیہ کو نا کارہ، …

Read More »

ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی کے متنازع بل کے مکمل خاتمے کا اعلان

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے ملزمان کی حوالگی کے متنازع بل کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیری لیم نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا بل اب مکمل ختم ہوچکا ہے۔ کیری لیم نے اعتراف کیا کہ …

Read More »

زوالقرنین گوندل کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئیے عشائیہ کا انعقاد

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ افتخار ہیں۔ یہ سات سمندر پار رہ کر جہاں ملک و قوم کی سربلندی کیلئے کام کرتے ہیں وہیں انہیں ضرورت ہوتی ہے کہ دیار غیر میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ فرقت کے لمحات میں بیٹھیں اور وطن کی یادوں کو آپس …

Read More »

شہید برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ

سری نگر: تحریک آزادی کے کمانڈر شہید برہان وانی کی تیسری برسی پر بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے قبرستان کو بھی سیل کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حریت قیادت …

Read More »

طالبان اور افغان وفد کی 2 روزہ کانفرنس کا آج سے دوحا میں آغاز

دوحا: قطر اور جرمنی کے تعاون سے افغان وفد اور طالبان کے درمیان افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے دو روزہ کانفرنس کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ دوحا میں افغانستان کے سیاستدانوں، سول سوسائٹی اور صحافیوں پر مشتمل 50 افراد کا ایک وفد آج …

Read More »

کئی ممالک کے اخبارات جمع کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیرگیو بوڈینی نامی شخص کو مختلف موضوعات پر اخبارات جمع کرنے کا ایسا انوکھا شوق ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب زیادہ اخبارات جمع کرنے کا ریکارڈ ہی اپنے نام کرلیا۔ سیرگیو بوڈینی کے مطابق ان کے پاس دنیا کے 115 مختلف ممالک کے …

Read More »