منگل , مارچ 26 2019

کفایت شعاری مہم: وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی

اسلام آباد: (پی پی نیوز) کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس کی مزید 49 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی نیلامی 17 اکتوبر کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں نیلامی کے لیے 2 بم پروف گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں، خریدار آج اور کل گاڑیوں کے معائنے کے لیے آسکتے ہیں، گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی ایف بی آر کرے گا۔

پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں، 61 گاڑیوں کو 20 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا تھا، تاہم دو مہنگی ترین بم پروف مرسڈیز گاڑیاں نیلام نہیں ہو سکی تھیں۔ ایف بی آر سے ان گاڑیوں کی ڈیوٹی کم کروا کے دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

Check Also

مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے