جمعرات , فروری 21 2019

’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ پر شائقین کی تنقید سے عامر خان پریشان دکھائی دینے لگے

(پی پی این ڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے پریشان دکھائی دینے لگے۔

عامر خان وہ شخص ہیں جو ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنیوالے رد عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مذکورہ فلم کے (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید سے کافی پریشان ہیں۔

عامر خان تنقید کے بعد اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی مذکورہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائیگی، فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Check Also

دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

ممبئی(پی پی این) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے