جمعرات , فروری 21 2019

عائشہ خان کی شادی کے بعد شوبز میں واپسی،چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔

(پی پی این ڈیسک) اداکارہ عائشہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہانہوں نے شادی کے بعد پہلی بار اپنا فوٹو شوٹ کرایا جس کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔

عائشہ خان نے رواں سال اپریل میں شادی کے بعد شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اب گھریلو زندگی ہی گزاریں گی لیکن اب ان کا شوٹ منظرعام پرآنے کے بعد ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ شوبز میں واپس آ رہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ عائشہ خان بعض ذاتی وجوہات کی بناپر شوبز میں واپسی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کریں گی لیکن وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں گی۔

Check Also

دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

ممبئی(پی پی این) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے