جمعرات , فروری 21 2019

معروف اداکار عمران عباس نے اداکاری سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر دیا۔

(پی پی این ڈیسک)  معروف اداکار عمران عباس نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صرف اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فن کے دوسرے شعبوں میں کام کرتارہوں گا۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ اداکاری سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم دوسرے شعبوں میں کام جاری رکھیں گے۔ عمران عباس کے مطابق وہ پروڈکشن یا ڈائریکشن کے شعبے میں آ سکتے ہیں تاہم کسی مخصوص شعبے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

عمران عباس نے میری ذات ذرہ بے نشاں، خدا اور محبت ، دل مضطر، الوداع، ، تم کون پیا، ، محبت تم سے نفرت ہے جیسے معروف ڈرامہ سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کی دھاک بٹھائی اور تھوڑے ہی عرصے میں مقبولیت کی منزلیں طے کر لیں۔

Check Also

دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے بلڈر پر 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

ممبئی(پی پی این) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے