جمعرات , فروری 21 2019

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز بھی بے قابو، کونر کی روسی حریف خبیب سے رِنگ کے باہر ہاتھا پائی

(پی پی این ڈیسک) باکسرز کے بعد مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹرز بھی رِنگ سے باہر بے قابو ہو گئے، کونر مک گریگر نے روسی حریف خبیب پر حملے کی کوشش کی، ہاتھا پائی خوفناک لڑائی بنتے بنتے رہ گئی۔

دوسال بعد مکسڈ مارشل آرٹس میں کم بیک کرنے والے کونر مک گریگر اور خبیب کی ویٹ ایونٹ کے لیے آمد ہوئی تو مک گریگر نے جوشیلے انداز میں حریف خبیب کو پنچ اور پھر کِک مارنے کی کوشش کی۔

آفیشلز کے کنٹرول سے تقریب بدنظمی سے بچ گئی، خبیب نے بھی اپنا سٹائل مارا۔ رِنگ کے باہر ہی دبنگ ایکشن دو روز پہلے باکسرز کے درمیان بھی دیکھا گیا تھا جو پریس کانفرنس کے دوران الجھے اور پھر گتھم گتھا ہو گئے تھے۔

 

Check Also

سیری اے کے میچز میں کرسٹیانو رونالڈو کی یووینٹس سرفہرست

اطالوی کلب یووینٹس کا کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ کام دکھانے لگا، سیری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے