منگل , دسمبر 11 2018

منڈی بہاوالدین: پولیس کی بین الااضلاعی ڈکیت گینگ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی

منڈی بہاوالدین (پی پی این) منڈی بہاوالدین میں ڈی پی اوناصرسیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع کی پولیس نے چندماہ کے عرصہ میں بین الااضلاعی ڈکیت گینگ اورجرائم پیشہ عناصرکوانجام تک پہنچاکران سے تقریبا دوکروڑروپے کامسروقہ سامان برآمدکرکے مالکان کے حوالے کردیاگیا۔

انکے قبضہ سے75کلاشنکوف، 78رائفل،92بارہ بور،439پسٹل برآمد کیں منشیات فروشوں کے خلاف 473مقدمات درج کیے ،ساڑھے 5کلوگرام چرس، 1373بوتلیں ملکی وغیرملکی شراب سمیت منشیات قبضہ میں لی گئی۔پولیس نے 22گینگز کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ڈی پی او ناصر سیال نے بتایاکہ دوران ڈکیتی خواتین سے ذیادتی کرنے والے گینگ کے 5ارکان سمیت 1323اشتہاری گرفتار کئے۔تمام تھانوں میں 4690مقدمات درج کیے گئے۔

ان میں قتل کے95 ،ذیادتی کے 35،اورڈکیتی کے 5مقدمات درج ہوئے۔دوران ڈکیتی 39موٹرسائیکل چھینے اور30برآمد کئے گئے جبکہ13کاریں اور 133موٹرسائیکل چوری ہوئے۔چوری شدہ 9کاریں اور 111موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے ۔بعدازاں انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران وملازمین کو تعریفی اسناد اور نقدانعامات تقسیم کئے۔

Check Also

منڈی بہاؤالدین: جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کی مجلس شوری کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین (پی پی این ) منڈی بہاؤالدین سے پی پی این کی رپورٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے