جمعرات , فروری 21 2019

منڈی بہائوالدین:امیر زادے کی انوکھی بارات،ایسی شادی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی

منڈی بہاوالدین (پی پی این ) مقامی امیر زادے کی وارڈنمبر پانچ میں نکاح کی رسم ادا کی گئی۔

اس موقع پر مہمانوں کیلئے لاتعداد کھانوں کے کھابے رکھے گئے وہاں اس تقریب نے اپنا ہی رنگ جما دیا اور دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر دیا جب ایک گھنٹے تک مکان کی چھت سے دولہاکے رشتہ داراوردوستوں نے پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی بارش کردی، لوٹنے والے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اونچے مکان کے شیڈ پر بھی چڑھ گئے اور کئی لوگ ہاتھوں میں جھال پکڑے مچھلیوں کی طرح ہوا سے نوٹ لوٹتے رہے یہاں تک کہ لوٹنے والوں کے پاس لوٹی ہوئی رقم رکھنے کہ جگہ ختم ہوگئی نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے بھی بطور مہمان شریک ہوئیں۔

 

Check Also

ملکوال:معمولی بارش نے TMA اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ملکوال (پی پی این) معمولی بارش نے TMA اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی کا پول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے