منگل , دسمبر 11 2018

منڈی بہاوالدین: کسان ممبرحاجی محمدسرور کی وفات پرچیئرمین کونین کونسل 80چک رائب ناصرعباس تارڑکی طرف سے ایثال ثواب کیلئے دعایہ تقریب منعقد

منڈی بہائوالدین (پی پی این) منڈی بہاوالدین کسان ممبرحاجی محمدسرور کی وفات پرچیئرمین کونین کونسل 80چک رائب ناصرعباس تارڑکی طرف سے ایثال ثواب کیلئے تقریب منعقدہوئی۔

اس موقع پرکونسلرمحمدعاطف،کونسلرمحمدنذیر،نصراللہ خان،صدیق گجر،مظہراقبال حاجی کا،طارق نتھیانہ،ڈاکٹرامتیاز،جاویدابقال،سیف اللہ سیکرٹری،غلام عباس،شہزادانورگوندل،فاضل خان اوردیگرنے شرکت کی،اس موقع پرنعت خواں اللہ دتہ نے ہدیہ نعت پیش کی جبکہ دعا اور خصوصی بیان قاری عطا طاہر نے پیش کیا اورمرحوم کے ایثال ثواب کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

بطور چیئر مین یونین کونسل 80چک رائب ناصر عباس تاڑ نے دعایہ تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ چک رائب کی یونین کونسل نہ صرف مسلمانوں کے تہوار منانے کیلئے حاضر ہے بلکہ غیر مسلم بھائیوں کے مذہبی تہوار منائیں جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشاں رہاہوں کہ ہماری کے اپنے حصے کی کوئی ایسی شمع روشن کر جائیں جو آنے والی نسلوں کیلئے اصلاح اور کامیابی کا ذریعہ ثابت ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہر دن دوسروں کی خدمات اور دکھ شریک ہونے میں گزر جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کسان ممبر حاجی محمد سرور کے اللہ تعالیٰ درجات بلند کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔

قاری عطا طاہر نے اپنے خطاب میں اخلاقیات کے پہلوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں اخلاقیات کی اعلیٰ مثالیں قائم کرنی چاہیے۔اور سب کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ قاری عطا طاہر نے مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے دعا کی۔

 

 

Check Also

منڈی بہاؤالدین:ناصر عباس تارڑکا آصف بشیر بھاگٹ کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

منڈی بہاؤالدین (پی پی این) سیاسی و سماجی رہنما ناصر عباس تارڑ نے پاکستان پیپلز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے