منگل , مارچ 26 2019

فیڈرل بورڈ انٹرڈائریکٹوریٹ گرلز والی بال چیمپئن شپ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نے جیت لی

اسلام آباد(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی فیڈرل بورڈ انٹرڈائریکٹوریٹ گرلز والی بال چیمپئن شپ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی نائن ٹو، کراچی کمپنی نے جیت لی

جبکہ اسلام ماڈل سکول فار گرلز ایف سکس ون اور بحریہ کالج نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کے اختتام پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈپٹی کنٹرولر وینش امن بٹ مہمان خصوصی تھیں۔

جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Check Also

کراچی میں آج چوکے چھکوں کی برسات ہوگی، شائقین پرجوش

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے