منگل , مارچ 26 2019

ماضی کی سپراسٹار اداکارہ روحی بانو اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی سپراسٹار اداکارہ روحی بانو لاپتا ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنیوالی روحی بانو لاپتہ ہو گئی ہیں۔
روحی بانو طویل عرصے سے نفسیاتی و مالی مسائل کا شکار ہیں جبکہ روحی اپنی ازدواجی زندگی کی بے سکونی کے بعد اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد سے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئی تھیں جس کے باعث وہ مالی مسائل سے بھی دوچار تھیں۔
وہ فائونٹین ہائوس میں مقیم اور زیر علاج تھیں تاہم اب نہ تو نفسیاتی ہسپتال فائونٹین ہائوس میں موجودہیں اور نہ اپنے گھر میں جبکہ امید ظاہرکی جا رہی تھی کہ شاید وہ اپنی بہن کے گھر نہ چلی گئی ہوں تاہم اب وہاں سے بھی ان کی عدم موجودگی کی اطلاعات آرہی ہیں۔

Check Also

شاہد کپور نے پریانکا کے شوہر نک جونس کو کیا مشورہ دیا؟

(پی پی  این) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں پریانکا چوپڑہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے