جمعرات , فروری 21 2019

ایران پر پابندیاں خطرناک ثابت ہوں گی : ترک وزیرخارجہ کا انتباہ

ٹوکیو(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے ایران پر نئی پابندیوں کے پس منظر میں امریکا کو خبردار کیا ہے۔ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران کو تنہا کرنا خطرناک ہے۔
پریس کانفرنس میں اوگلو کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو واضح کر دیا کہ ایران کو ایک کنارے لگانا کسی طور دانش مندی نہیں۔ایران کو تنہا کرنا ایک خطرناک مسئلہ ہے اور ایرانی عوام کو سزا کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ان پابندیوں کے عائدکیے جانے کے خلاف ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ پابندیوں کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں پابندیوں کے بجائے سنجیدہ بات چیت کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔

Check Also

اشرف غنی کی طالبان کو افغانستان میں سیاسی دفتر کھولنے کی پیشکش

کابل: افغان صدر اشرف نے طالبان کو ملک کے تین صوبوں میں کہیں بھی سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے