وزیرریلوے شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کو لال حویلی میں خطاب کر کرنٹ لگ گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لال حویلی میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران انہیں مائیک سے زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ حواس باختہ ہوگئے۔

کرنٹ لگنے پر شیخ رشید نے کہا کہ کرنٹ لگ گیا ہے خیر ہے، کوئی بات نہیں۔

وزیر ریلوے نے ازراہِ مذاق کہا کہ میرا خیال ہے کرنٹ آگیا ہے لیکن مودی اس جلسے کو ناکام نہیں کرسکتا

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *