آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق، اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق آصف زرداری کا پمز اسپتال میں معائنہ کیا گیا جہاں تین رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق ہے جس کے باعث ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بھجوايا گيا تھا۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *