پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجڑیاں چھوڑنے کیلئے نہیں رکھا‘

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجھڑیاں وغیرہ چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا۔

چند روز قبل بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آزاد کشمیر کے معاملے پر بات ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب تک اپنے جوہری ہتھیاروں کے پہلے نہ استعمال کرنے کے معاہدے پر کاربند تھا لیکن مستقبل کا انحصار حالات پر ہے۔

مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پر حملہ اعلان جنگ تصور ہو گا اور اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجھڑیاں وغیرہ چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو برصغیر کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا، دنیا کے ہر محاذ پر کشمیر کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، وقت آنے پر قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو خطے میں امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *