بھارتی فوج مارنے کے لیے تیار اور کشمیری احتجاج کے لیے تیار ہیں: سید علی گیلانی

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔

بھارتی اقدامات کے باعث گھر میں نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کے نام اپنے خط میں لکھا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند اور ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں، کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کے خلاف کھڑے ہیں، بھارتی فوج مارنے کے لیے تیار اور کشمیری احتجاج کے لیے تیار ہیں۔

سید علی گیلانی نے اپنے خط میں کشمیر کی تالا بندی ہے، بھارت وحشیانہ بربریت کی اطلاعات بیرون ملک پہنچنے سے روک رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت نواز قیادت بھی کشمیریوں کا ساتھ دے۔بزرگ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت کشمیر نہیں بلکہ کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے، کشمیری عوام اپنے علاقوں میں احتجاج اور مظاہرے کریں، پاکستان اور مسلم امہ کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر لوگ کشمیر کے سفیر بنیں اور احتجاج کریں، بھارت کی کوشش کے باوجود مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا، ہمیں بھارت سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔

Check Also

میکسیکو میں قحبہ خانے کو آگ لگا دی گئی، 23 افراد ہلاک

میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *