میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

وزيراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزير فيصل واوڈا نے وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سندھ میں پانی کی قلت دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل واوڈا سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ بہترین انجئنئرنگ کے ذریعے سمندری پانی کو قابل استعمال بنایا جائے۔

ملاقات کے بعد رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فيصل واوڈا نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے مينڈيٹ کا احترام کرتے ہيں اور وزيراعظم نے دورياں ختم کرنے کی ہدايت کی ہے، جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔

سندھ میں پانی کی قلت کے خاتمے کے حوالے سے فيصل واوڈا نے کہا سندھ بيراج کے نام سے نيا منصوبہ لا رہے ہيں جو 4 سال ميں مکمل ہو گا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے فيصل واوڈا کا شکريہ ادا کرتے ہوئے سندھ بیراج کے منصوبے کو پاکستان کے ليے خوش آئندہ قرار ديا۔

میئر کراچی وسیم اختر سے متعلق ایک پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *