ملک بھر میں بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان میں بھارت کا یوم آزادی آج سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں قابض فوج کے مظالم کے خلاف پاکستان نے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

15 اگست کو قابض بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے طور پر منایا گیا۔

شاہراہوں اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کشمیر کے پرچم بھی لگائے گئے جبکہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات منعقد کی گئیں

Check Also

زرداری، فریال کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

حتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *