جشن آزادی کے موقع پر میک پاکستان گرین شجر کاری مہم نے ملکوال میں ڈیرے جمائے

14اگست کے موقع پر میک پاکستان گرین شجرکاری مہم ملکوال کی جانب سے 70 کے قریب پودے لگائے گئے ہیں، اس موقع پر ریسکیو انچارج راجہ گلفام صاحب صدر میک پاکستان گرین تحصیل ملکوال انس گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پبلک پلیسز پر پودے لگائے، اور کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ، اس موقع پر انس گوندل کا کہنا تھا کہ میک پاکستان گرین ایک ملک گیر مہم ہے پودوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتےہوئے 35 حفاظتی پنجرے پودوں کے گرد نصب کیئے گئے ہیں مزید اسی طرح ہم ٹیم ورک کرکہ منڈی بہاؤالدین بلکہ پاکستان کو گرین اینڈ کلین بنا سکتے ہیں،مزید یہ سلسلہ شہر سے گاؤں کی طرف لیجایا جائے گا انھوں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور رحمت انسانیت فاؤنڈیشن، تمام دوستوں اور ملکوال کی سماجی شخصیات، میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

Check Also

زرداری، فریال کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

حتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *