امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے: پاکستانی سفیر

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اس کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔اسد مجید خان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کا اعتراف ہے۔

پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

اسد مجید خان نے کہا کہ کسی بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں تاہم پاکستان کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا جو خطے میں امن کے لیے خطرہ بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارت پر مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالے۔

Check Also

میکسیکو میں قحبہ خانے کو آگ لگا دی گئی، 23 افراد ہلاک

میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *