امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں ویک اینڈ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس حکام نے 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور نے فرار کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے 21 برس کے ایک سفید فام مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام پیٹریک کروزئیس (Patrick Crusius) ہے جو ڈیلس کا رہائشی ہے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جا رہی ہے، ملزم سے برآمد مواد میں بھی اسی نوعیت کے اشارے ملے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس نفرت انگیز واقعے کی مذمت کرنے کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ہر شہری کے ساتھ کھڑا ہوں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں پر فائرنگ کے واقعے کو کسی بھی طرح سے صحیح قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے ٹیکساس کے گورنر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے واقعے کو بےرحم تشدد قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *