پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلےکراچی پولیس چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی:
سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریوں میں کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ذرائع کےمطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کو تبادلہ کرکے ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق قمرالزمان کو ڈی آئی جی لائسنس برانچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ فرحت جونیجو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے 21 گریڈ کے افسر امیر شیخ کو کراچی پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے تقریباً 11 ماہ ذمہ داریاں انجام دیں۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *