لائنز کلب انٹرنیشنل کا اٹلی میں سالانہ کنونشن سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اٹلی کے شہر میلان میں کنونشن کا شاندار انعقاد۔ اس کنونشن کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں 210ممالک شامل ہوتے ہیں۔ اس کنونشن کی سب سے خاص بات اس کی پریڈ ہے جس میں تمام ممالک کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس پریڈ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پاکستانیوں کی خصوصی طور پر شرکت۔ سبز اور سفید کپڑوں میں ملبوس پاکستانیوں کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم سرزمین اٹلی پر خوب جوش و خروش سے لہرایا گیا۔ دو پاکستانی محمد سرفراز خان بھٹی اور راشد محمود نت کا جذبہ دیدنی تھا جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے ماحول کو مزیدگرما دیا۔ ان پاکستانیوں کا یہ کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک سے محبت اور امن کا پیغام لیکر اٹلی آئے ہیں اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک کس قدر خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ بھی خوبصورت دل کے مالک ہیں۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *