کئی ممالک کے اخبارات جمع کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیرگیو بوڈینی نامی شخص کو مختلف موضوعات پر اخبارات جمع کرنے کا ایسا انوکھا شوق ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب زیادہ اخبارات جمع کرنے کا ریکارڈ ہی اپنے نام کرلیا۔

سیرگیو بوڈینی کے مطابق ان کے پاس دنیا کے 115 مختلف ممالک کے اخبارات کے 1444 مجموعے موجود ہیں۔

سیرگیو کا کہنا تھا کہ انہیں 10  سال کی عمر سے یہ شوق پیدا ہوا، شروع میں انہوں نے اخبارات کو اپنے کمروں میں جمع کرنا شروع کیا اور بعد میں ان کا یہ شوق بڑھتا گیا اور وہ زیادہ سے زیادہ اخبارات جمع کرنے لگے۔

اخبارات جمع کرنے کے اس جنونی شوق کی وجہ سے ان کا نام “گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے دنوں میں مجھے ایسے پروجیکٹ ملتے تھے جن میں اخبارات کی ضرورت پڑتی تھی مجھے اس وقت سے ہی اخبارات جمع کرنے کا شوق ہوا اور میرا خواب تھا میں ایک صحافی بنوں مگر اب میں ایک کیمیا دان ہوں۔

اخبارات جمع کرنے میں ان کے دوستوں اور فیملی کا بہت اہم کردار رہا ہے جب بھی کوئی ملک سے باہر یا نئی جگہ پر جاتا تھا تو ان کے لیے اخبارات ساتھ لے کر آتا تھا۔

سیرگیو بوڈینی کا کہنا تھا کے ان شوق کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ پرانے اخبارات کو پڑھنے سے ہم اسی دور میں پہنچ جاتے ہیں، ہمیں اس وقت کے مسائل اور  لوگوں کے نظریات جاننے کا موقع بھی ملتا ہے۔

عالمی ریکارڈ یافتہ سیرگیو بوڈینی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میرے پاس دنیا کے ہر ایک ممالک کا اخبار ہو مگر یہ بہت مشکل ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *