امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پھر شدید ترین زلزلہ جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے کی شدت6.4 تھی۔ جو 20 سالوں کے دوران شدید ترین زلزلہ تھا جب کہ زلزلے کا تسلسل ہفتے کے روز بھی برقرار رہا اور کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز رج کریسٹ شہر کے قریب اور لاس اینجلس کے شمال مشرق سے 240 کلو میٹر پر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے حکام نے مزید زلزے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ زلزلے کا تسلسل ہے جو جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ عموماً ہر زلزلہ دیگر زلزلوں کو پیدا کرتا ہے اس لیے آئندہ ہفتوں میں اسی طرح کے یا اس بڑے زلزلے کا 10 فیصد تک خدشہ تھا۔

حکام نے مزید کہا کہ دیگر فالٹ لائنز کے زلزلے سے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لاس ویگا کے پڑوس میں ناواڈا اور میکسیکو کے بارڈر پر بھی زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

Check Also

کشمیر پر بھارتی اقدام کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر چدم برم گرفتار

نریندر مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرنے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *