عمران صاحب آپ رانا ثنا اللہ کی جان سے کھیل رہے ہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ رانا ثنا اللہ کی جان سے کھیل رہے ہیں، دل اور شوگر کے مریض کو ادویات اور خوراک نہیں دی جا رہی، کچھ ہوا تو ذمےدار حکومت ہوگی۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ان کو ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عمران صاحب انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل آپ کو پچھتانا پڑے، رانا ثناءاللہ کو ذہنی اذیت دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران صاحب اتنا ڈر کہ آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثناااللہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *