انسداد منشیات فورس نے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے، ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے انسداد منشیات فورس نے موٹر وے پر سکھیکی کے مقم پر حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی FH255  تین بجکر 19 منٹ پر لاہور ٹول پلازہ سے ایگزٹ ہوئی تاہم ان کا دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد سے خاندان کے کسی فرد سے رابطہ نہیں ہوا، ان کے ذاتی گارڈز اور ڈرائیور کے نمبر بھی بند مل رہے تھے۔

مسلم لیگ ن کے مطابق رانا ثناء اللہ لاہور میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم سکھیکی کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

Check Also

اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج ملازمت سے فارغ

پشاور ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر سینئر سول جج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *