حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر روک تھام کا ایک قدم عوام کے لئیے

اسلام آباد: حکومت نے جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجتی ہے جو قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی اعلان کرتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 91 پیسے ہوجاتی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *