سری نگر میں ایک بس حادثےنے کئی گھر اُجڑ گئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق  اور 7 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسافروں سے بھری بس کو حادثہ ضلع کشتوار کے علاقے کشوان میں پیش آیا جہاں دوران سفر بس گہری کھائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق بس حادثہ گنجائش سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کشوان نے بس حادثے میں 30 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بس حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد نامی شخص سے ہوئی ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بلیک آؤٹ کا 13 واں روز، زندگی مفلوج، مریض طبی سہولیات سے محروم

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہونے کے باعث کاروبار زندگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *