سابق صدر آصف زرداری کو ایک اور کیس میں بھی گرفتارکر لیا گیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق پہلے سے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب راولپنڈی کے افسران نے وارنٹ گرفتاری حوالے کردیا۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی ملزم ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

26 جون کو زرداری نے ضمانت کی درخواست دی گئی تھی لیکن بعدازاں انہوں نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی، انہیں شبہ تھا کہ انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *