آج ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

مانچسٹر: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا 34واں میچ آج ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور آج وہاں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

ایونٹ میں وینڈیز کُل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ممکنہ ٹیم:

کپتان جیسن ہولڈر کی قیادت میں ممکنہ ٹیم کرس گیل، شائے ہوپ، شمرون بیٹمیر، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹرل، ایون لیوس، ڈیرن براوو اور اوشان تھامس پر مشتمل ہوگی۔

بھارت کی ممکنہ ٹیم:

بھارت کی ممکنہ ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول، کپتان ویرات کوہلی، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادھو، کلدیپ یادو، یوزوندرا چھاہل، رویندرا جدیجا ، محمد شامی، جسپریت بمراہ شامل ہوں گے۔

Check Also

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی سائمن ٹافل

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی سائمن ٹافل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *