نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ 5 رنز پر گر گئی

برمنگھم:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ 

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جارہا میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گیارہ رکنی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، کپتان سرفراز، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔

Check Also

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی سائمن ٹافل

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی سائمن ٹافل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *