.ملکوال میں پیپلز پارٹی کارکن نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگیرہ پر جوش طریقے سے منائی, کیک کاٹا گیا اور دعائے خیر کی گئی

ملک وال(نامہ نگار)پیپلز پارٹی نے پاکستان کو قانون دیا ایٹمی پاور بنایاغریب کو سھارا دیا لوگوں کوشعور دیا اب سندھ حکومت کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے لوگ پنجاب میں بھی لوگ پیپلز پارٹی کو کو ووٹ دے کر جتوائیں گے اس لئے سندھ حکومت اپنی کارکردگی کو مثالی بنائے گی کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قوم کی امید ہیں، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر عباس تارڑ نے محترمہ بے نظیر شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن،بد انتظامی اور سفارشی کلچر کا شکار ہو چکی ہے تمام اہم عہدوں پر سفارشی تعیناتیاں کی گئی ہیں کسی بھی شخص کا رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہو تا اور رشوت کے ریٹ بھی بہت بڑھ چکے ہیں،موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فخر عمر حیات لالیکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابق ادوار میں غریب مزدور،کسان اور عام آدمی کی کے حقوق کے لئے جدوجہد کی گئی غریبوں کو گھر دئیے بھٹہ مزدوروں کے قرضے معاف کیے گئے اس لئے آج بھی لوگ ان کی سالگرہ کو مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکسان میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے اور غریب کے معاشی قتل کے بعد اب بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کو ٹیکس لگا کر ما ر دینا چاہتی ہے مگر پیپلز پارٹی اس بجٹ کو منظور نہیں ہونے دے گی۔تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور دعا مانگی گئی۔

 

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *