پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی دیوان شمیم سے ان کے گھر پر ملاقات۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے پیچھے بیٹھے لوگ ملک میں سیاسی تناو بڑھا کر تصادم چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جاسکے

منڈی بہاوالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے لیول پر تلخی بڑھانے کی بات کرنا پالیسی ہے ،حکومت اور اس کے پیچھے بیٹھے لوگ، سیاسی تناؤ بڑھا کر تصادم کروانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جاسکے،ہم عوام دشمن بجٹ کو پاس ہونے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے،اپوزیشن نے اپنے تجربے اور تدبر سے ماحول کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے مگر حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کمی نہیں کی ، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ
بجٹ کے اثرات و ثمرات کے بغیر ہی عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،ہم عوام دشمن بجٹ کو پاس ہونے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اس موقع پر سابق ایم پی اے آصف بشیر بھاگھٹ، سابق امیدوار ایم پی اے ناصر عباس تارڑ ، مرزا اکرام بیگ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے
پاکستان پبلک نیوز

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *