ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل

لاہور: ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں، تمام سطحات پر قائم تنظیموں کو تحلیل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کی ذیلی تنظیمیں اور شعبہ جات بھی تحلیل کر دیے گئے۔

تاہم نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چند پارٹی عہدے بحال رہیں گے، چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

حکم نامے کا اطلاق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری اطلاعات پر نہیں ہوگا، سیکریٹری مالیات پر بھی حکم نامے کا طلاق نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پرچی میں لکھ کر پارٹی نہیں ملی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اگر اس جدوجہد کو آپ سمجھ گئے تو پھر ہمیں منزل نظر آ جائے گی، اس جدوجہد میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں، کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں پھر واپس بھی آ جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کو یقین تھا کہ ان کی کوئی پکڑ نہیں ہوگی، ان کی بد قسمتی ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو جتوا دیا۔

Check Also

زرداری، فریال کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

حتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *