پیرس:سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ کی جانب سے دوست احباب کیلئے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام

پیرس (پی پی این ) پیرس میں موجود سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ کی جانب سے دوست احباب کیلئے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ نے دوستوں کیلئے پیرس میںگرینڈ افطار ڈنر کااہتما م کیا ۔افطار ڈنر میں اعظم گوندل،طارق عزیز،بلال مرڑ،سناور مرڑ،ضمیر عباس گوندل،فیصل امتیاز ،راجہ اظہر عباس،شوکت منہاس،جاوید مرڑسمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ناصر عباس تارڑ کا کہنا تھا کہ دوستوں نیکیوں اور سعادتوں کا مہینہ رمضان المبارک جس کی برکتوں سے مساجد کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ اس ماہ میں اللہ پاک رزق میں اضافہ فرماتے ہیں۔

اللہ کے رسول فرماتے ہیںکہ یہ برکتوں ، سعادتوں، مغفرتوں کا مہینہ ہے۔ جس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں۔بس تو ہمیں خدا کو راضی کرنا ہے ایک ایک لمحہ اللہ پاک کی یاد میں گزارنا چاہیے۔اس موقع پر اعظم گوندل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہے اور جہاں جہاں بھی مسلمان موجود ہیں۔ ہر جگہ اور ہر طرف سعادت و برکت کے دسترخوان بچھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ اللہ پاک کے قریب ہوکر اسے منانے کا ہے اور مغفرت کا مہینہ ہے ۔

 

Check Also

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *