پیرس:حامد مرڑ،محسن مرڑ،عاصم مرڑکے والد محترم مرحوم محمد ریاض مرڑ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

پیرس (پی پی این) پیرس میں مقیم پاکستانی اوورسیزحامد مرڑ،محسن مرڑ،عاصم مرڑکے والد محترم، محمد اعظم گوندل ،ریاض گوندل،محمد یار مرڑ،کے ماموں،بلال مرڑ ،سناور مرڑ کے نانا،علی حمزہ چدھڑ،اسد چدھڑ کے پھوپا،مرحوم محمد ریاض مرڑ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گزشتہ روز پیرس میں افطاری کے وقت ایک ختم شریف اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مرحوم محمد ریاض مرڑ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گزشتہ روز پیرس میں افطاری کے وقت ایک ختم شریف اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
پی پی پی فرانس کے صدر چوہدری رزاق احمد ڈھل، رہنماءپی پی پی ناصر عباس تارڑ،ساجد کرم کا،سیف اللہ تارڑ،عصمت اللہ تارڑ،غلام شبیر،مدثر نواز تارڑ،سمیت اوور سیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ،درود شریف،اور افطاری کے وقت خصوصی دعا کا اہتما کیا گیا۔

تمام روزہ داروں نے اللہ اور بارگاہ رسالت میں مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔اس موقع پر محمد اعظم گوندل کا کہناتھا کہ اللہ پاک میرے ماموں کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت میں جگہ عطا کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن سب کو دنیا فانی سے کوچ کر کے جانا ہے مگر اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونے سے پہلے ہمیں دنیا میں اللہ اور رسول ﷺ کے بتائے گئے احکامات کے مطابق زندگی گزار کر دنیا اور آخرت دونوں بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک کے صدقے اللہ پاک میرے ماموں کی اور تمام اس دنیا سے جانے والے لوگوں کی اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین ۔اس موقع پر ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ بے شک ماں باپ کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا کرے ۔ ختم شریف میں موجود تمام لوگوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *