منڈی بہائوالدین:جامع مسجد مہاجرین پھالیہ کیماں میں بھی صاف پانی کا پلانٹ چالو

منڈی بہائوالدین (پی پی این) جامع مسجد مہاجرین پھالیہ کیماں میں بھی صاف پانی کا پلانٹ چالو ۔

شاہد رضا رانجھا کا کہنا ہے کہ عاصم بھٹی کے تعاون کا خصوصی شکریہ ،پھالیہ والو فری صاف پانی مبارک ہو۔۔شاہد رضا رانجھا کا کہنا تھا کہ شکر الحمدللّٰہ !آج شام رمضان کے بابرکت ماہ میں جامع مسجد مہاجرین پھالیہ میں بھی ہر خاص و عام کے لیے صاف پانی کا پلانٹ چالو ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پھالیہ کی عوام کو صاف پانی مبارک ہو۔اس پلانٹ کے لیے عاصم بھٹی صاحب نے خصوصی تعاون کیا اور تا حیات اسکے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لی ہے۔اللہ انکی عمر دراز کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ پھالیہ شہر میں کم از کم چار پلانٹ ہونے چاہیں ۔میری پھالیہ اور ضلع منڈی کے صاحب ثروت لوگوں سے درخواست ہے ۔کہ صاف پانی کی مہم میں حصہ لیں ۔اور منڈی کے کونے کونے میں صاف پانی کے پلانٹ لگوا کر ہر خاص و عام کے لیے صاف پانی پینے کے لیے یقینی بنائیں۔

Check Also

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

منڈی بہاءالدین: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *