ملک وال:ایس ایچ او تھانہ ملکوال اشتیاق خان نے نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش حنیف عرف ہلاکو خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار

ملک وال (پی پی این) ایس ایچ او تھانہ ملکوال اشتیاق خان نے نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش حنیف عرف ہلاکو خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

ملزم گرفاتری سے بچنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ ملکوال کی پولیس کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشایت فروش حنیف عرف ہلاکو خان پنڈدادنخان سے منشیات لے کر ملک وال آرہا ہے جس پر ایس ایچ او اشتیاق خان نے نفری کے ہمراہ محلہ چلپور سے ملزم کا تعاقب شروع کر دیا پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران ملزم خوف و ہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرتا رہا، ملزم بھاگتا ہوا محلہ قصاباں میں ایک گھر کی چھت پر چڑھ گیا پولیس نے تعاقب کر کے وہاں سے اسے گرفتار کر لیا، ایس ایچ او انسپکٹر اشتیاق خان نے بتایا کہ ملزم سے دو کلو 70گرام چرس، پانچ ہزار روپے سے زائد وٹک کی رقم ا ور ایک پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *