ورلڈ کپ وارم اپ مقابلے، پاکستان اور افغانستان آج برسٹل میں ٹکرائیں گے

لندن: کرکٹ ورلڈ کپ میں وارم اپ مقابلوں کا آج سے آغاز ہوگا، پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور جنوبی افریقہ، سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا میدان 30 مئی کو سجے گا، اس سے پہلے ٹیمیں وارم اپ میچز میں زور آزمائی کریں گی۔ پاکستان اور افغانستان آج برسٹل میں آمنے سامنے ہوں گے، قومی ٹیم نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *