رمضان کریم کی مبارک ساعتوں میں خدمت خلق کا محمد نذیر میموریل ہسپتال ملکوال میں بہترین مظاہرہ

منڈی بہاؤالدین (پی پی نیوز) محمد نذیر میموریل ہسپتال نیو سٹی ملکوال میں پچیس مستحقین کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیاگیا۔ پاکستان کی سرزمین درد دل رکھنے والے افراد سے بھر ی پڑی ہے۔ بس منزل کا تعین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لوگ جوک درجوک اس قافلے کے مسافر بننا شروع ہو جاتے ہیں۔

لوگوں کی آنکھوں کو روشن کرنے کی ایسی ہی اک نئی منزل کا تعین نیو سٹی ملکوال میں بننے والے محمد نذیر میموریل آئی ہسپتال میں ہوا ہے جہاں لوگوں کا علاج و معالجہ بالکل منفرد انداز سے کیا جاتا ہے۔ یہاں آنے والے مریضوں سے علاج کیلئے ایڈوانس میں پیسے نہیں لیئے جاتے بلکہ پہلے علاج شروع کیا جاتا ہے اور اگر آپریشن کی ضرورت ہو تو وہ بھی کر دیا جاتا ہے پھر آخر میں پوچھا جاتا ہے کہ اگر وہ استطاعت رکھتے ہیں تو ادارے سے حسب توفیق تعاون کریں وگرنہ اللہ نگہبان۔ جبکہ کئی بار ایسے بھی ہوتا ہے کہ دور درآز علاقوں سے آنے والے غریب اور مستحق مریضوں کیلئے گھر واپس جانے کیلئے سواری اور کھانے کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

علاقے میں ایسی خوبصورت مثال قائم کرنے والے اور درد دل رکھنے والے انسان کا نام ناصر عباس تارڑ ہے۔

یہ خود ان کے بڑے بھائی ظفراقبال تارڑ اور فیملی کے کچھ ارکان اورمخیرحضرات اس ہسپتال کو چلا رہے ہیں۔ اس ہسپتال میں مستحق مریضوں کا نہ صرف چیک اپ فری ہوتا ہے بلکہ نظر کے چشمے، ادویات اور آپریشن تک فری کیئے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز پچیس مستحق مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا جو کہ علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ نمائندہ پی پی نیوز سے بات چیت میں کئی مریضوں کا یہ کہنا تھا کہ ان کی اس کامیاب آپریشن سے صرف آنکھیں ہی روشن نہیں ہوئیں بلکہ گھریلو کام کاج اور روزگار کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

کیونکہ نظر کی کمزوری کی وجہ سے محنت مزدوری اور دیگر کاموں کی انجام دہی میں دقت پیش آتی تھی جو کہ انشااللہ اب رفع ہو جائے گی۔ ان مریضوں کا مزید کہنا تھا کہ صرف زبان سے نہیں بلکہ دل سے دعا نکلتی ہے کہ جس نے ہماری آنکھیں روشن کرنے میں کردار ادا کیا ہے اللہ پاک اس کی آخرت روشن و منور کرے۔ یہ عظیم کام کرنا اور لوگوں کی دعائیں لینا کچھ مشکل نہیں بظاہر اس چھوٹی سی نیکی کا ارادہ ہی کافی ہے اللہ سوہنا اسباب خود بخود پیدا فرما دیتا ہے۔ آپ کا انتہائی معمولی سا مالی تعاون کسی کی آنکھوں کی روشنی کا سبب اور اپنی آخرت سنوارنے کا بہترین زریعہ بن سکتا ہے۔

نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد ہی نجات اُخروی کا واحد راستہ ہے۔ محمد نذیر میموریل ہسپتال میں پانچ سو مریض ابھی بھی اپنی آنکھوں کی بینائی روشن ہونے کے منتظر ہیں۔ آپ اس رمضان میں ان کی بینائی روشن کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

آپ بھی اپنی زکوۃ صدقہ اور خیرات دے کر اس نیک کام میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی ویب سائٹ وزٹ کیلئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.ppat.com.pk/

فیس بک وزٹ کیلئے: https://www.facebook.com/ppatrust/?__tn__=%2Cd%2CP-R&eid=ARDVMGU2nBDlewC4FYl2mZ7jE5VvwtKqGKtXUqMpfpPgfiqTHUXYyAN8LbHOw0AJHg4BSqen2ZFKqab6

واٹس اپ نمبر : ،03065353535،

ای میل : [email protected]

 

 

Check Also

پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجڑیاں چھوڑنے کیلئے نہیں رکھا‘

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *