پیرس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری کیلئے چوہدری شہباز گجر نے ٹی پارٹی کا اہتمام

پیرس (پی پی این) سیاست اور صحافت کبھی الگ نہیں ہو سکتی پیرس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری کیلئے چوہدری شہباز گجر نے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔

پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شہباز گجر نے نماز تراویح کے بعد اپنی رہائش گاہ پر دوستوں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے بھی شرکت کی۔
پارٹی میں پاکستان کے سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی جس پر صحافی برادری نے اپنا موقف پیش کیااور کہاں کہ صحافت ایک پاکیزہ شعبہ ہے جس میں جانبداری صحافت پر ایک دھبہ ہے لیکن سیاست دانوں کو بھی اپنے مفاد سے ہٹ کر صرف ملک و قوم کیلئے کام کرنا چاہیے۔سیاست دان بھی اس گفتگو میں پیچھے نہ رہیں اور کہا کہ اگر ریاست کا چوتھا ستون صحافت اپنا کام ایمانداری سے کرے تو ملک میں انارکی نہیں پھیلے گی۔

Check Also

جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے، مریم نواز کے ویڈیو سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد: جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے کو 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *