فرانس میں افطار ڈنر کی میز پر پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ

فرانس (پی پی این) فرانس میں افطار ڈنر کی میز پر پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ۔

اسلام میں بھائی چارے کا پیغام اور حسن سلوک رمضان میں واضع نظر آتا ہے ۔سیاسی جماعتیں جو عام دنوں میں مخالفین کا کام سرانجام دیتی ہیں وہ اس ماہ مبارک میں اپنی تمام تر مخالفتیں بھول کر ایک جگہ اکٹھے ہو کر اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام اور ملک سے بڑھ کوئی مفاد اہمیت نہیں رکھتا ۔
تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں زوالفقار جتالہ اور سرپرست اعلی مشتاق جدون کی جانب سے میاں زوالفقار جتالہ کی رہائشگاہ پر ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتام کیا گیا جس میں تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران۔ پپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش، مسلم لیک ق کے سینئر رہنما سجاد ڈوگہ، مسلم لیگ ن کے سبط مزمل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

 

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *