منور شہزاد تارڑ کی جانب سے دوست احباب کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام،سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ کی شرکت

پیرس (پی پی این) پیرس میں سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ کی افطار دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔منور شہزاد تارڑ نے بھی اپنی محبت کااظہا رکیا اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں تمام دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں منور شہزاد تارڑ کی جانب سے دوست احباب کیلئے پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیاسی و سماجی سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔منور شہزاد تارڑ کے مطابق افطار ڈنرز ہماری اسلامی روایات کو زندہ رکھتی ہے۔کیونکہ اسلام میں روزہ افطار کروانے بہت اہمیت ہے ۔

ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ پورا سال مصروفیت کے بعد رمضان کے مہینے میں جو قلبی سکون حاصل ہوتا ہے اس کا اندازہ ایک مومن شخص ہی کر سکتا ہے ۔اور افطار ڈنرز میں روزہ افطاری کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کومل بیٹھ کر اسلامی ترجیحات سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Check Also

جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے، مریم نواز کے ویڈیو سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد: جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے کو 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *