شاہنواز میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ پیرس میں صدر پی پی پی فرانس چوہدری عبدالرزاق ڈھل کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام

فرانس (پی پی این ) شاہنواز میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ پیرس میں ہوئی صدر پی پی پی فرانس چوہدری عبدالرزاق ڈھل کی جانب سے فیملی ،فرینڈز ، سیاسی عمائدین اور ذاتی دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام۔

رمضان المبارک کے آتے ہی افطار ڈنرز کا سلسلہ چل نکلتا ہے ہر کوئی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے اپنے حلقہ احباب میں اس کا اہتمام کرتا ہے۔ مساجد میں یہ اہتمام روزانہ ہوتا ہے۔ پبلک مقام پر عوامی شخصیات اس کا اہتمام کرتی ہیں۔ اور یہ ایک شاندار موقع ہوتا ہے کمیونٹی کے مل بیٹھنے کا۔
پیرس میںپہلا اہتمام تحریک انصاف کے رنرز اپ گروپ کے یاسرخان اور عابد ملک کی جانب سے ہوا جس میںذاتی دوستوں اور سیاسی حمایتیوں نے شرکت کی۔ دوسرا افطار ڈنر رہنماءپیپلز پارٹی پارٹی ناصر عباس تارڑ کی جانب سے ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔
شاہنواز میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں خواتین کے لیے بھی الگ اہتمام تھا۔ میزبان چوہدری عبدالرزاق ڈھل اور بیٹے رضی چوہدری نے مہمانوں کو ویلکم کیا اور پھر ہر ٹیبل پر جا کر مہمانوں کی عزت افزائی بھی کی۔اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *