سید نور کا ایران کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان

پاکستان کے نامور فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان فلمز کی مشترکہ پروڈکشنز پاکستانی سینما کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ وہ فاروق مغل کے ساتھ ایک فلم کی مشترکہ پروڈکشن کررہے ہیں، فاروق مغل گزشتہ 25 سال سے ایران میں زندگی گزار رہے ہیں، جو دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری کو قریب لانے کے لیے مل کر فلم بنانے کے لیے پرجوش ہیں، تاکہ مستقبل میں وہ مزید فلمیں پاکستان کے ساتھ مل کر بنا سکیں۔

سید نور نے حال ہی میں ایران میں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی، جس کا آغاز 1982 میں ہوا تھا۔

اپنی فلم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میں نے وہاں فاروق مغل سے ملاقات کی، ان کا تعلق پاکستان سے ہے جو تہران میں رہ رہے ہیں، انہوں نے فلم بنانے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تھا‘۔

سید نور کے مطابق ایران میں ان سے کئی پروڈکشن ہاؤسز نے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے اس پروجیکٹ کا انتخاب کیا ہے جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ان کے اور فاروق مغل کے درمیان یہ معاہدہ چند روز قبل ہی طے پایا ہے، جس کے مطابق 50 فیصد فلم ایران میں مکمل کی جائے گی اور باقی شوٹنگ پاکستان میں ہوگی، فلم کا کچھ حصہ ترکی میں بھی عکس بند ہوگا، فلم میں دونوں ممالک کے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

سید نور نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی موسیقی دونوں ممالک کے موسیقار مل کر تیار کریں گے، جبکہ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں سال ستمبر سے ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پروجیکٹ بےحد خاص ہوگا، جو پاکستانی فلمز کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے مواقع سامنے لائے گا۔

سید نور کے مطابق ایران میں اپنے دورے کے دوران انہوں نے کئی یادگار ایرانی فلمیں دیکھیں، جبکہ متعدد پروڈکشن ہاوسز سے ملاقات کی۔

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *