جب ایک خاتون نے زندہ آکٹوپس کو کھانے کی کوشش کی

کسی زندہ جاندار کو کھانے کی کوشش کتنی مہنگی پڑسکتی ہے یہ بات چین سے تعلق رکھنے والی ایک ویڈیو بلاگر سے پوچھیں جس نے ایک آکٹوپس کو زندہ کھانے کی کوشش کی۔

سی سائیڈ گرل لٹل سیون نامی یہ بلاگر چینی سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے اور ایسی ہی ایک ویڈیو میں وہ آکٹوپس کو اپنی غذا کا حصہ بنانے کا عمل لائیو اسٹریم کررہی تھی۔

مگر اس کوشش کے نتیجے میں وہ آکٹوپس اس کے چہرے پر چپک گیا اور وہ خاتون جلد کے کچھ حصوں سے محروم ہوگئیں۔

جب وہ آکٹوپس کو کھانے کی کوشش کررہی تھی تو اس کی ٹانگیں چہرے کے مختلف حصوں پر چپک گئیں جس کے باعث خاتون درد کے باعث چیخنے لگی اور اسے ہٹانے کی کوشش کرتی رہی۔

درحقیقت ویڈیو کے آغاز پر یہ خاتون بظاہر اس حقیقت سے بے خبر لگتی تھیں کہ وہ ایک زندہ جاندار کو کھانے جارہی ہے مگر یہ سکون اس وقت غارت ہوگیا جب کئی ٹانگوں والا یہ جاندار چہرے کی جلد پر چپک گیا۔

اسے ہٹانے کے دوران وہ چیختی رہی ہے کہ مجھے بہت درد ہورہا ہے اور میں اسے ہٹا نہٰں سکتی۔

جب آکٹوپس کو کسی طرح ہٹایا گیا تو خاتون کے گال پر زخم بن چکا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ چہرہ اپنی جگہ پر موجود نہیں۔

ماضی میں یہ خاتون پریشان رہتی تھی کہ اس کی ویڈیوز کو مقبولیت کیوں نہیں مل رہی مگر آکٹوپس کے حملے کے بعد کافی حد تک سب کچھ بدل گیا ہے اور وہ اب چین میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ مقبول ہوگئی ہے۔

Check Also

بچوں کے ساتھ مطالعہ کرنے کے فوائد جانیے

محققین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *