اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرکے پی سی بی کیا نقصان کرنے والا ہے ؟ وسیم اکرم نے خبردار کردیا

لاہور (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ میں محمد عامر کو شامل نہ کرنا نقصان دہ ہو گا، گزشتہ کافی عرصے سے کارکردگی نہ دکھانے والے محمد عامر دوبارہ فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر نے ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں محمد عامر کو شامل نہ دیکھ کر ہر کوئی حیران ہوا تاہم انہیں ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کو سیریز میں بہتر کارکردگی سے مشروط کر دیا۔ وسیم اکرم کو یقین ہے کہ محمد عامر فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ان کے خیال میں ورلڈ کپ سے محمد عامر کو باہر نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد عامر ورلڈکپ کیلئے میری پہلی چوائس ہوتے۔ میں پراعتماد ہوں کہ ردھم میں واپس آ کر وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کی ٹیم میں شمولیت کے حق میں ہوں مگر تجربے کا کوئی متبادل نہیں ہوتا، اس لئے ہمیں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہی میدان میں اتارنی چاہئے۔دوسری جانب یچ بی او کے مشہور زمانہ ڈرامے ” گیم آف تھرونز “ کا آٹھواں سیزن جاری ہے جس کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہوئی ہے اور ہر طرف اسی کے تبصرے نظر آ رہے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے یہ ڈرامہ نہیں دیکھا ہے اور ان افراد میں آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی شامل ہیں ۔ ایرون فنچ کو بھی یقینا آج کل اپنے حلقہ احباب میں گیم آف تھرونز کے تبصرے سننے کو ملتے ہوں گے لیکن وہ اس ک حصہ نہیں بن پاتے ہوں گے

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *