ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاوالدین کا ہنگامی اجلاس

منڈی بہائوالدین (پی پی این) اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاو¿الدین چوہدری غلام حسین بوسال نے کی اور وائس چیئرمین مرزا زبیر بیگ سمیت تمام چیئرمین یونین کونسلز اور ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل نے شرکت کی۔

اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع ہوئی اور میاں شفقت چیئرمین یونین کونسل سندھانوالہ کے بہنوئی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اور اراکین نے کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری غلام حسین بوسال نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت یہ منتخب بلدیاتی ادارہ ہے اور ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق منتخب ہو کر اس ایوان میں آئے ہیں۔
موجودہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے منتخب بلدیاتی اداروں اور ان کے اراکین کو ختم کر نے کا فیصلہ ہم نہیں مانتے اوراس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت ان اداروں کی قانونی مدت جو 31دسمبر 2021کو ختم ہو گی اس کی تائید اورحمایت کرتے ہیں۔ 5سال کی آئینی و قانونی مدت پوری ہونے سے پہلے ان اداروں کو ختم کرنا اور مالی اختیارات کو چھین لینا آئین پاکستان کے خلاف ہے اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
اس لئے ہم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی بل جو ان اداروں کو سیاسی، انتظامی اور قانونی طور پر توڑنے کےلئے بنایا جائے اسے فورا ختم کیا جائے اور ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جناب وزیر اعظم پاکستان اپنے ویڑن کے مطابق گراس روٹ لیول پر ان موجودہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دے کر فعال بنائیں گے۔
چیئرمین یونین کونسل چک رائب ناصر عباس تارڑ نے فرانس سے پاکستان پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاں کہ اداروں کا خاتمہ اس موجودہ حکومت کی بدنیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ گڈ گورنس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا تنقید کرنا ایک شیوہ بن چکا ہے ۔پورے ملک میں کوئی بھی ایسا کام نہیں جو ملکی مفاد کیلئے کیا گیا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے تبدیلی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ آئے روز مہنگائی برھتی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ عواملناس کا ناس مارنے پر تلی ہوئی ہے یہ حکومت ۔

Check Also

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

منڈی بہاءالدین: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *