ترجمان کشمیر لبریشن فرنٹ نے ملک یاسین کے حوالے سے تشویشناک خبر سنا دی

سری لنکا: (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ دلی کے ہسپتال میں ان کی وکیل سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان نے دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے انکی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

سری نگر سے جاری ایک بیان میں ترجمان جے کے ایل ایف نے کہا ہے یاسین ملک کو بند کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ہوا کا بھی گزر نہیں، حریت رہنما کو ہسپتال کے بستر پر بھی ہتھکڑی لگائی گئی ہے جبکہ دلی کے ہسپتال کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کسی کو یاسین ملک کے کمرے تک جانے کی اجازت نہیں، یاسین ملک دل کے مریض ہیں، انہیں زندگی بچانے والی ادویات کی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

 

Check Also

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں دودھ پیتا بچہ

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پر وی آئی پی مہمان آگیااور اسپیکرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *